نئی دہلی:8/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعلی کی کرسی سنبھالتے ہی یوگی آدتیہ ناتھ 2019 کی تیاری میں لگ گئے ہیں۔ یوگی نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے وہ 2019 کے مطابق تیزی سے کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوپی کی تقسیم نہیں ہوگی۔ انٹرویو میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ یوپی میں مسائل بہت زیادہ ہیں اور وقت کم ہے کیونکہ مجھے 2019 میں نتیجہ دینا ہے، اس کے لئے ابھی سے جوجھناہوگا، میرے ساتھ ساتھ وہی چلے گا جو صحیح طریقے سے اور تیز چل سکے گا، میں یوپی کی تقسیم کے حق میں نہیں ہوں، میرے راج میں اگر کسی نے سرکاری بھرتی میں ذات، مذہب یا دولت کی بنیاد پر بے ایمانی کی کوشش کی تو اسے جیل جانا ہوگا۔
یوگی سے جب یہ پوچھا گیا کہ کسانوں کا صرف ایک لاکھ تک قرض کیوں معاف ہوا، تو اس پر انہوں نے کہا کہ منشا تو مکمل قرض معافی کی تھی پر پچھلی حکومتوں کی کرپشن اور اقتصادی افراتفری کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ ویسے ایک لاکھ کی قرض معافی سے بھی دو سال سے موسم سے پریشان کسانوں کو بڑی راحت ملی ہے، کسانوں کے مفاد کے لئے حکومت نے اور بھی اقدامات کئے ہیں، ہم نے پہلی بار پانچ ہزار گندم خریداری مرکز کھولے ہیں، اس کا فائدہ بھی نظر آتا ہے کیونکہ کسان کو مارکیٹ میں 1700 روپے سے زیادہ کی قیمت ملنے لگی ہے۔