ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / 2002 گجرات فساد: دو مسلم افراد کی مدھیہ پردیش سے گرفتاری

2002 گجرات فساد: دو مسلم افراد کی مدھیہ پردیش سے گرفتاری

Mon, 22 Aug 2016 21:20:49    S.O. News Service

احمد آباد، 22اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گجرات کے انسداد دہشت گردی ا سکواڈ(اے ٹی ایس) نے آج کہا کہ گودھرا سانحہ کے بعد گجرات میں بھڑکے فرقہ وارانہ فسادات کا بدلہ لینے کے لئے 2003میں رچی گئی مبینہ سازش کے سلسلے میں مطلوبہ دو لوگوں کو اے ٹی ایس نے مدھیہ پردیش کے برہان پور سے گرفتار کیا ہے۔ عبدالرزاق عبد الرحیم شیخ(36)اور محمد شکیل شیخ(36)کو 2002کے مسلم مخالف گجرات فسادات کے دوران ریاست میں مسلمانوں پر ہوئے حملوں کا بدلہ لینے کے لئے 2003میں احمد آباد کے دولوگوں کوہتھیاراور گولہ بارود مہیا کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔اے ٹی ایس نے ایک بیان میں کہا کہ معاملے کی تحقیقات کررہی اے ٹی ایس ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ دونوں ملزمین عبد الرزاق عبد الرحیم شیخ اور محمد شکیل شیخ اپنی شناخت بدل کر مدھیہ پردیش کے برہان پور میں رہ رہے ہیں۔ عبدالرزاق اور شکیل برہان پور کے ایک گیراج میں میکینک کے طورپرکام کررہے تھے۔سی آر پی سی کی دفعہ 70کے تحت انہیں حراست میں لینے سے پہلے اے ٹی ایس نے ان پر قریب سے نظر رکھی تھی۔پوچھ گچھ کے دوران احمد آباد میں دو لوگوں کو ہتھیار اور گولہ بارود مہیا کرانے میں ان کے مبینہ کردار کی بات سامنے آئی، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔احمد آباد کی کرائم برانچ نے ان کے اور کچھ دیگر لوگوں کے خلاف چار اپریل 2003کو آئی پی سی، اسلحہ قانون اور انسداد دہشت گردی قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔دونوں ملزمان کو آج کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا۔


Share: