ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / 10روپے کے سبھی سکے قانونی، مختلف ڈیزائن کے سکے مارکیٹ میں موجود ہیں:آر بی آئی

10روپے کے سبھی سکے قانونی، مختلف ڈیزائن کے سکے مارکیٹ میں موجود ہیں:آر بی آئی

Mon, 10 Apr 2017 01:01:07    S.O. News Service

نئی دہلی:9/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )ملک میں دس روپے کے مختلف طرح کے سکوں پر عوام کے درمیان الجھن کو لے کر ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی)نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی سکہ غلط نہیں ہے اور تمام سکے چلن میں ہیں، یہ وقت وقت پر جاری کئے گئے مختلف ڈیزائن کے سکے ہیں۔بینک کا کہنا ہے کہ شیراوالی کی تصویر والے سکے، پارلیمنٹ کی تصویر والا سکے، درمیان میں نمبر میں 10لکھے ہوئے سکے ، ہومی بھابھا کی تصویر والے سکے، مہاتما گاندھی کی تصویر والے سکے سمیت دیگر تمام سکے صحیح ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق ان سکوں کو الگ الگ خصوصی مواقع پر جاری کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ دس روپے کے سکوں کے لین دین کو لے کر لوگوں کے درمیان اکثر الجھن رہتی ہے۔زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ دس پتی والا سکہ ہی صحیح ہے،جس میں 10کا نمبر نیچے کی طرف لکھا ہوا ہے اور دوسری طرف شیر کا اشوک چکر واضح ہے۔مرکزی بینک کے ایک افسر نے اس سلسلے میں واضح کیا گیا کہ دس روپے کے تمام سکے صحیح ہیں۔کارپوریٹ امور کے وکیل شجاع ضمیر نے کہاکہ ہندوستان کی قانون کرنسی کو لینے سے انکار کرنے پر غداری کا معاملہ بنتا ہے اور جو ایسا کرتا ہے اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124:1کے تحت مقدمہ درج ہو سکتا ہے،کیونکہ کرنسی پر حکومت ہندوعدہ کرتی ہے، اس کو لینے سے انکار کرنا غداری ہے۔قومی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی حصوں میں دس روپے کے سکوں کو لے کر الجھن کی صورت حال ہے اور کئی دکاندار اور عوام ان سکوں کو لینے سے کترا تے ہیں۔سب سے زیادہ تنازعہ اس سکے پر ہے جس کے درمیان میں 10لکھا گیا ہے اور اسے جعلی کہا جا رہا ہے، لیکن آر بی آئی کی جانب سے ایک ای میل میں معلومات دی گئی ہے کہ یہ سکے 26/مارچ 2009 کو جاری کئے گئے تھے۔آر بی آئی نے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے وقت وقت پر اقتصادی، سماجی اور ثقافتی تھیم پر سکے جاری کئے ہیں اور سکوں میں 2011میں روپے کا نشان شامل کرنے کے بعد تبدیلی آئی، سکے زیادہ وقت تک صحیح رہتے ہیں،اس لیے یہ ممکن ہے کہ مارکیٹ میں مختلف ڈیزائن اور تصویر کے سکے ہوں، جن میں بغیر روپے کے نشان والے سکے بھی شامل ہیں۔حالانکہ آر بی آئی نے کسی کا بھی لیگل ٹینڈر واپس نہیں لیا ہے اور سارے سکے قانونی ہیں۔


Share: