ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ’’اسکرٹ‘‘ سے متعلق تبصرہ کو لے کر کجریوال نے مہیش شرما پر حملہ بولا

’’اسکرٹ‘‘ سے متعلق تبصرہ کو لے کر کجریوال نے مہیش شرما پر حملہ بولا

Tue, 30 Aug 2016 10:58:16    S.O. News Service

نئی دہلی، 29اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)’’اسکرٹ‘‘سے متعلق تبصرہ کو لے کر مرکزی وزیر مہیش شرما کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ خواتین کو مودی زمانے کے مقابلے میں ویدک دور میں اپنی پسند کا لباس پہننے کی کہیں زیادہ آزادی تھی۔کجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ خواتین کو مودی زمانے کے مقابلے میں ویدک دور میں اپنی پسند کے کپڑے پہننے کی کہیں زیادہ آزادی تھی۔دراصل ثقافت وزیر نے یہ کہہ کر تنازعہ چھیڑ دیا ہے کہ خواتین سیاحوں کو ہندوستان میں سکرٹ نہیں پہننا چاہیے۔انہوں نے کل آگرہ میں کہا تھا۔ اپنی حفاظت کے لئے خواتین غیر ملکی سیاحوں کو چھوٹے لباس اور سکرٹ پہننے نہیں چائے۔ہندوستانی ثقافت مغربی(ثقافت)سے مختلف ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہندوستان کا دورہ کرنے غیر ملکی سیاحوں کو ایک ’’استقبال کارڈ‘‘مہیا کیا جا رہاہے اور خواتین کوکیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے کا کارڈ پر مشورہ میں انہیں رات میں اکیلے نہیں گھومنے اور سکرٹ نہیں پہننے کا مشورہ ہے۔وہیں دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ سوات مالیوال نے شرما سے خواتین کے کپڑوں کے بجائے حکومت پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا۔انہوں نے خواتین کے ملبوسات اور عصمت دری کو ایک دوسرے سے جوڑے جانے کی بھی تنقید کی۔انہوں نے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا کہ کیا دو سال کی بچی کا ریپ بھی ا سکرٹ پہننے کو لے کر ہوتا ہے؟ براۂ کرم خواتین کو یہ کہنا بند کیجئے کہ وہ کیا پہننے کیا نہیں پہنیں۔مالیوال نے کہا کہ براۂ مہربانی حکمرانی کو بہتر مرضی کے مطابق بنائیں۔سکرٹ پہننے اور عصمت دری میں کوئی تعلق نہیں ہے۔


Share: