امرتسر24جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب کے نائب وزیراعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل نے آج عام آدمی پارٹی(آپ)پرحملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نئی پارٹی ہے،جسے نہ تو کسی مذہب کے رواج کی پرواہ ہے اور نہ ہی ملک کی سلامتی کی فکر ہے۔دربار صاحب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے سکھبیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارلیمنٹ کی حفاظت کے نوشتہ سے منسلک ویڈیو ٹیپ جاری کرنے کی’’آپ‘‘کے ایم پی بھگوت مان کی حرکت پارلیمنٹ کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے جیسی تھی۔سکھبیر نے کہاکہ شرومنی اکالی دل کے کسی رہنمانے ایسی حرکت کی ہوتی توپارٹی نے سخت کارروائی کی ہوتی، لیکن’’آپ‘‘کی قیادت ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی بجائے ان کے دفاع میں آگئی جس سے ظاہرہے کہ ’’آپ‘‘کے تار علیحدگی پسندقوتوں سے منسلک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی طاقتیں دن رات پنجاب اور پنجابیوں کو بدنام کرنے میں لگی ہوئی ہیں،لیکن شرومنی اکالی دل اوربی جے پی کی مخلوط حکومت ایسا کبھی نہیں ہونے دے گی۔نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس بھرتی کے لئے درخواست کر چکے قریب سات لاکھ نوجوانوں کا ڈوپ ٹیسٹ کیا جائے گا اور اس کے نتیجے پنجاب مخالف قوتوں کے منہ پر کرارا طمانچہ گے جوپنجابیوں کو بدنام کرنے پر تلے ہیں۔سال 2017کے اسمبلی انتخابات میں شرومنی اکالی دل اور بی جے پی کی مخلوط حکومت کومختلف پارٹیوں کی جانب سے مل رہے چیلنجوں پرسکھبیر نے کہا کہ ریاستی حکومت اپوزیشن کے چیلنجوں کا سامناپورے حقائق سے کرے گی۔