ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ’ہاؤاز دی جوش‘پرکانگریس نے کی تنقید ، منوہر پاریکر نے کہا، آخری سانس تک خدمت کروں گا

’ہاؤاز دی جوش‘پرکانگریس نے کی تنقید ، منوہر پاریکر نے کہا، آخری سانس تک خدمت کروں گا

Wed, 30 Jan 2019 22:11:24    S.O. News Service

پنجی:30/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)وزیراعلی پاریکر نے گوا ریاستی کانگریس صدر گریش چوڈنکر کی طرف سے منوہر پارکر کے تقریر پر طنز کے بعد اپنی رائے دی ہے۔پنجی میں اتوار کو مانڈوی دریا پر بنے تیسرے پل کے افتتاح کے دوران وزیر اعلی پاریکر نے حال ہی میں ریلیز فلم ’’اری: دی سرجیکل اسٹرائیک‘‘کے مقبول ڈائیلاگ سے اپنی تقریر کا آغاز کیا تھا اور جلسہ عام سے کہا تھا، ’ہاؤ از دی جوش؟۔اس تقریر کے بعد کانگریس کے ریاستی صدر گریش چوڈنکر نے سی ایم منوہر پاریکر تنقید کی اور کہا منوہر پاریکر جی اور بی جے پی کو پہلے ہوش میں آنے دو پھر انہیں پتہ چلے گا کہ جوش کہاں ہے اور کہاں نہیں۔گریش چوڈنکر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ گوا میں کیا ہو رہا ہے،گوا کے لوگ پریشان ہیں ، کوئی نوکری نہیں ہے، لہذا لوگ پریشان ہیں۔وزیراعلی کے علاقے پنجی میں پینے کا پانی نہیں ہے اور ریاست میں کوئی نوکری نہیں ہے۔گوا میں کوئی کابینہ کی میٹنگ نہیں ہوئی ہے اور میٹنگ ہورہی ہے تو اس میں جھگڑا ہوجاتاہے،غریب افراد پریشان ہیں اور پیسے کی غیر ادائیگی کی وجہ سے سرکاری منصوبوں کو بند کر دیا گیا ہے۔تقریر کے دوران پاریکر نے سی ایم عہدے پر عزم ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں ایک بار پھر یہ وعدہ کرتا ہوں کہ میں مکمل عزم اور لگن کے ساتھ اپنی آخری سانس تک گوا کی خدمت کروں گا،یہ میرا جذبہ ہے اور یہ بہت زیادہ ہے اور میں مکمل ہوش میں ہوں۔


Share: