کانپور:8/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )شہر کے سب سے بڑے گؤشالا سوسائٹی میں مسلسل گایوں کی موت کو گورنر نے سنجیدگی سے لیا۔حالانکہ ریاست بھرمیں مسلسل اقلیتوں پرہورہے حملے اوربدترین لاء اینڈآرڈرپرانہوں نے کوئی بیان نہیں دیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے شکایت کی جائے گی اور مجرم لوگوں پر سخت کارروائی ہو گی۔اتر پردیش کے گورنر رام نائک ہفتہ کوبھوتی میں واقع کانپور گوشالا سوسائٹی کے پاس پی ایس ای ٹی کالج کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے۔پروگرام کے بعد کچھ مقامی لوگوں نے کانپورگؤشالا میں مسلسل گایوں کے موت پر شکایت کی ساتھ ہی اخبارات میں شائع ہوئی خبروں کو بھی دکھایا۔جس کے بعد گورنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا واضح کہا کہ یہ معاملہ انتہائی سنگین ہے۔اس کی شکایت وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے میٹنگ کروں گا اور تحقیقات کے بعد جو بھی مجرم ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں اس گؤشالا کے موضوع کوکافی پہلے سے جانتا تھا، لیکن مجھے پہلی بار کانپور آنے پر معلومات ہوئی کہ یہاں پر اب گایوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ریاست میں قانون پر جب گورنر سے سوال کیا گیا تو کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت جلدبنی ہے۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل تیزی سے اس پر کام کر رہے ہیں . ان کے کام کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ قانون کا نظام میں جلد بہتری آئے گی۔