ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ’شوالہ ‘ایک بارپھر شرمسار ،دوشیزہ کی عفت تارتار ، پوجا کرنے آئی شادی شدہ عورت کے ساتھ پجاری نے کیا ریپ 

’شوالہ ‘ایک بارپھر شرمسار ،دوشیزہ کی عفت تارتار ، پوجا کرنے آئی شادی شدہ عورت کے ساتھ پجاری نے کیا ریپ 

Mon, 30 Jul 2018 01:11:46    S.O. News Service

نوئیڈا :29/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کی راجدھانی دہلی سے ملحق گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا میں ایک قدیم مندر کے احاطے کے اندر خصوصی پجاری کی طرف سے ایک شادی شدہ عورت سے ریپ کئے جانے کا شرمنا ک معاملہ سامنے آیا ہے۔واضح ہو کہ پجاری عصمت دری کے بعد سے فرار ہے۔ پولیس واقعہ کی رپورٹ درج کرکے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ یہ واقعہ تھانہ بادل پور علاقے کے گاؤں دھوم مانک پور کا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بادل پور تھانا حلقہ کے تحت آنے والے دھوم مانک پور گاؤں میں واقع مندر میں 9 جولائی کو یہ واقعہ ہوا۔پولیس کی شکایت کے مطابق متاثرہ اپنی ایک عورت رشتہ دار کے ساتھ مندر گئی تھی، جہاں پجاری نے اسے اپنے کمرے میں بلایا اورجبراً ریپ کو انجام دیا۔پولیس کے مطابق گریٹر نوئیڈا اونیش کمار نے بتایا کہ تھانہ بادل پور علاقے کے گاؤں دھوم مانک پور میں ایک قدیم مندر ہے۔ اس مندر میں سوامی کنہیا نند کافی دنوں سے پجاری کے طور پر کام کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وہ 9 جولائی کو اپنی دیورانی کے ساتھ مندر پوجا کرنے گئی تھی۔ پولیس معاملہ کو درج کے ملزم کی تلاش میں جگہ جگہ دبش دے رہی ہے ،تاحال ملزم مندر سے فرار بتایا جارہا ہے ۔ 


Share: