ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / یہودی شرپسندوں کا مسجد پر دھاوا، لاؤڈ اسپیکر، اذان کے الات کی توڑپھوڑ

یہودی شرپسندوں کا مسجد پر دھاوا، لاؤڈ اسپیکر، اذان کے الات کی توڑپھوڑ

Tue, 13 Dec 2016 21:37:59    S.O. News Service

الخلیل:13/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قابض اسرائیلی فوجیوں اور یہودی شرپسندوں کے حملوں میں فلسطین کی مساجد اور ان میں موجود اذان کے آلات بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔ گذشتہ روز یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر ایک مسجد میں گھس کر اس کی بیحرمتی کی اور مسجد میں لگے اذان کے آلات اور لاؤڈ اسپیکر توڑ دئے۔ نامعلوم یہودی شرپسندوں نے الخلیل میں دورا کے مقام پر واقع ایک مسجد میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی۔ یہودی شرپسند کھڑکیوں سے مسجد میں داخل ہوئے۔ مسجد کے اندر داخل ہونے کے بعد لاؤڈ اسپیکر، مائک اور لاؤد اسپیکر  توڑنے کے ساتھ مربوط کی گئی تاریں کاٹ دیں۔ بعد ازاں یہودی شرپسند کھڑکیوں کے شیشے توڑتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین نے یہودی آباد کاروں کو مسجد کے قریب سے یہودی کالونی کی طرف بھاگتے دیکھا۔


Share: