لکھنؤ:8/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت جلد ہی اننپورنا ریسٹورانٹ شروع کرنے جا رہی ہے۔اس میں محض پانچ روپے میں بھر پیٹ کھانا اور تین روپے میں ناشتہ دیا جائے گا۔ریسٹورانٹ کا مسودہ تیار ہو گیا ہے اور اس کاایک پریزینٹیشن چیف سکریٹری دیکھ چکے ہیں۔وہیں 12اپریل کو خود وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بھی اس کا پریزینٹیشن دیکھنے کی بات کہی جا رہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اننپورتا ریسٹورانٹ پردیش کے تمام شہر کارپوریشنوں میں کھولے جائیں گے۔اس بارے میں کابینہ وزیر سوامی پرساد موریا کاکہناہے کہ حکومت سستے ریسٹورانٹ کی جانچ کر رہی ہے۔کارکنوں کے ساتھ غریبوں کو بھی سستا کھانا ملے گا اس کے لئے حکومت علیحدہ بجٹ دے گی۔اس منصوبہ میں صبح ناشتا، دن کا کھانا اور رات کاڈنرہوگا۔