ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / یوگی حکومت سے ریاست کو امید، شیر کو بھی کھانی پڑے گی گھاس:مولاناکلب جواد

یوگی حکومت سے ریاست کو امید، شیر کو بھی کھانی پڑے گی گھاس:مولاناکلب جواد

Mon, 27 Mar 2017 01:40:53    S.O. News Service

جونپور: 26/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شیعہ عالم دین مولانا کلب جوادنے شہرکے باڑہ درا میں واقع ایڈیٹرحسین رضوی کی رہائش گاہ پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے یوگی حکومت سے ہم سب کوبہت امیدیں ہیں۔ ہم سب اس مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور یہ بھی امید کرتے ہیں کہ یہ حکومت ان تمام وعدوں کو پورا کرے گی جو اس نے انتخابات کے دوران عوام سے کیے تھے۔پچھلی ایس پی حکومت کی کرپشن پر انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ایس پی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے تحریک چلائی تھی،کیونکہ اس حکومت میں کرپشن عروج پرتھا۔ لوگوں سے امتیازی سلوک کیا جا رہا تھا۔ ایسے میں ہم سب یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سابقہ ایس پی حکومت میں جو بھی کرپشن کیاہے، اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کراکر قصورواروں کو سزا دی جائے۔ یہی ہمارے لوگوں کے زخموں پر مرہم لگانے کاکام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جس طرح سب کاساتھ-سب کا ترقی کا نعرہ دے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم بھی یہ توقع کرتے ہیں کہ بغیر ذات و مذہب کی یہ حکومت لوگوں کا کام کرے گی۔ریاست میں مذبح کو بند کرنے پر انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ غیر قانونی کام کوئی نہ ہو۔ لوگوں کولائسنس مہیا کرانے کے لیے حکومت کو پہل کرنی چاہیے، ورنہ جس طرح سے حالات دشوارکن ہوتے جا رہے ہیں، اس سے تو یہ لگتا ہے کہ اب شیر کو بھی گھاس کھانا پڑ سکتا ہے۔ جو بھی غیر قانونی بوچڑخانے ہیں، ان پرکارروائی کی جائے لیکن بے وجہ صحیح لوگوں کو پریشان نہ کیا جائے جس سے لوگوں کے روزگار پر کوئی اثر نہ پڑے۔ حکومت کو چاہیے کہ ایک کیمپ لگا کر لوگوں کواس کے تئیں بیدار کریں۔ صفائی مہم پرمولانانے کہاکہ یہ صرف ریاست ہی کیلئے نہیں، بلکہ ملک کیلئے اچھا پیغام ہے۔


Share: