امیٹھی: 20/مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سوشل سائٹ پر صوبے کے نئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر مبیہ نازیبا تبصرہ کرنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے جیل بھیج دیا ہے۔ایس پی کے حکم پر تھانہ پولیس نے قانونی کارروائی کی ہے۔وہیں اس واقعہ کے بعد امیٹھی میں وزیر اعلی کے حامیوں نے سخت مخالفت کی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ انیس احمد انصاری نے بتایا کہ سوشل سائٹ پر وزیر اعلی کے خلاف ایک نازیبا تبصرہ والا میسج چل رہا تھا، جس سے علاقے کا ماحول کشیدہ ہو گیاتھا، بی جے پی کارکن کے شکایت پر سرویلانس اور آئی ٹی ٹیم کی مدد سے میسج وائرل کرنے والے جائس کوتوالی علاقے کے بہادورپور کے رہائشی وسیم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔تھانہ انچارج نے بتایا کہ ایس پی کی ہدایت پر وزیر اعلی پر نازیبا تبصرہ کرنے کے معاملے میں نوجوان کے خلاف کارروائی کی ہے، مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے، وہی مذہبی منافرت کوفروغ دینے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا، قانون وانتظام کو برقرار رکھنا ہماری ترجیح ہے۔