ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / یوپی: یوگی سے ملے گوشت کاروباری، ہڑتال ختم،آج سے کھلیں گی دکانیں

یوپی: یوگی سے ملے گوشت کاروباری، ہڑتال ختم،آج سے کھلیں گی دکانیں

Fri, 31 Mar 2017 01:44:31    S.O. News Service

لکھنو:30/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں سلاٹرہاؤس کے خلاف کارروائی معاملے کو لے کر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور گوشت کاروباریوں کے وفد کے درمیان لکھنؤ میں ایک میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔میٹنگ کے بعد وزیر صحت سددھارتھن ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت کسی تعصب سے کام نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوشت کاروباریوں کے ساتھ ملاقات مثبت رہی ہے اور غیر قانونی مذبح خانوں کو راحت نہیں مل پائے گی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حکومت تمام طبقوں کو ذہن میں رکھ کر کام کر رہی ہے۔اس دوران وزیر اعلی یوگی سے ملاقات کے بعد گوشت کاروباریوں نے اپنی ہڑتال ختم کر دی ہے۔ جمعہ سے کاروباری اپنی دکان کھولیں گے۔ دراصل یوگی حکومت کی طرف سے مذبح پر کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے گوشت بیچنے والے ہفتے کے روز سے ہڑتال کررہے تھے۔ چکن تاجروں نے اپنے شٹر بند کر دئے تھے۔سلاٹرہاؤس بند ہونے سے بھینس کے گوشت کی قلت کی وجہ سے چکن اور مٹن کے پکوان بیچ رہے ٹڈے اور رحیم جیسے مشہور ناموں سمیت گوشت خوری بیچنے والوں نے بھی دکانیں بند کر دی ہیں۔وہیں بریانی اورسیکھ کباب فروخت کرنے کی جگہ گوشت بیچنے والے دوسرے کاروبار سے جڑنے کے لیے مجبور ہیں۔ گوشت کاروباریوں نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے اس مسئلہ کا حل نکالنے کی فریاد کی تھی۔ یوپی کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یوگی نے غیر قانونی مذبح خانوں پر پابندی لگانے کی کارروائی شروع کی ہے، جس کی وجہ سے گوشت کاروبار پر برا اثر پڑا ہے۔ صوبے میں گوشت کا کاروبار ٹھپ ہونے سے ناراض کاروباری اس کی مخالفت کر رہے تھے۔


Share: