ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوم آزادی کے موقع پر پاکستان نے پھر اٹھایا کشمیرکا مسئلہ

یوم آزادی کے موقع پر پاکستان نے پھر اٹھایا کشمیرکا مسئلہ

Sun, 14 Aug 2016 20:00:33    S.O. News Service

اسلام آباد،14اگست؍؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان نے اپنا 70واں یوم آزادی منانے کے دوران ایک بار پھر کشمیر مسئلہ اٹھایا۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملک کشمیریوں کو خود ارادیت کا حق دلانے کی کوشش کے تحت ان کی حمایت کرنا جاری رکھے گا۔حسین یہاں پرچم لہرانے کی رسم کے دوران قوم کو خطاب کر رہے تھے اور انہوں نے اپنے اندرونی چیلنجوں اور دہشت گردی کو ختم کرنے کی اہمیت کے بارے میں ہی زیادہ بات کی۔انہوں نے تاہم کشمیر مسئلہ اٹھاتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ یوم آزادی کے دن انہیں کشمیر کے لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔صدر نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو نہیں بھول سکتا ہے اور اقوام متحدہ تجویز کی روشنی میں انہیں خود ارادیت کا حق دلانے کے لئے ان کی حمایت کرنا جاری رکھے گا۔حسین نے گزارش کی کہ لوگ اختلافات کو درکنار کرکے ملک کی خوشحالی کے لئے کام کریں۔اس سے پہلے 70ویں یوم آزادی کو منانے کے لئے حسین نے قومی پرچم لہرایا۔وزیر اعظم نواز شریف، کابینہ وزراء اور سروس چیف نے سخت سیکورٹی کے درمیان ہوئی تقریب میں شرکت کی۔سیکورٹی الرٹ کے پیش نظر تقریبا 40شہروں میں موبائل فون سروس معطل کر دیا گیا۔انٹرنیٹ سروس کو بھی جزوی طور پر معطل کیا گیا۔


Share: