ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوتھ کانگریس لیڈر کے ساتھ مارپیٹ؛ سٹی سنٹر منگلورو کے دو سیکیوریٹی گارڈ گرفتار

یوتھ کانگریس لیڈر کے ساتھ مارپیٹ؛ سٹی سنٹر منگلورو کے دو سیکیوریٹی گارڈ گرفتار

Thu, 18 Aug 2016 19:38:58    S.O. News Service

منگلورو 18؍اگست (ایس او نیوز)سٹی سنٹر مال منگلوروکے دوسیکیوریٹی گارڈس کو یوتھ کانگریس کے لیڈرپر حملے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پتہ چلاہے کہ مال میں پارکنگ کے مسئلہ پریوتھ کانگریس لیڈر تیجیسوی راج اور مال کے سیکیوریٹی گارڈس اوڈیشہ کے دلیپ کمار (۲۱ سال) اور اروناچل پردیش کے رگھو ناتھ (۲۶سال)کے درمیان تو تو میں میں ہوگئی۔ تیجیسوی راج کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ان دونوں نے اس کے ساتھ گالی گلوچ کرنے کے علاوہ اپنا واکی ٹاکی سیٹ اس کے سر پر دے ماراجس سے زخم آگئے۔واقعہ کے بعد بندر پولیس نے موقع پر پہنچ کرتیجیسوی راج کی شکایت پر ان دونوں گارڈس کو گرفتار کرلیا اورایک نجی اسپتال میں تیجیسوی کے زخموں کا علاج کروایا گیا۔
 


Share: