ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر کے جنوب میں جہازاغوا کر لیا: عرب اتحاد

یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر کے جنوب میں جہازاغوا کر لیا: عرب اتحاد

Tue, 19 Nov 2019 18:05:39    S.O. News Service

ریاض / 19 نومبر (آئی این ایس انڈیا) یمن کے ایران نواز حوثی شیعہ باغیوں نے بحیرہ احمر کے جنوب میں ایک چھوٹے جہاز (رابغ تین) کو اغوا کر لیا ہے۔عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ دو کشتیوں پر سوار مسلح حوثی جنگجوؤں نے اس جہاز کو ہائی جیک کیا ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ اس بحری جہاز کے ساتھ ایک ڈرلنگ رِگ بندھی ہوئی تھی اور وہ اسے لارہا تھا۔یہ جہاز جنوبی کوریا کی ایک کمپنی کا ملکیتی بتایا گیا ہے۔کرنل ترکی المالکی نے عرب اتحاد کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی کارروائیوں سے بین الاقوامی جہاز رانی اور بحری تجارت کو خطرہ لاحق ہے اور جہازوں کے اغوا کے واقعات آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر کے جنوب کی سکیورٹی کے لیے خطرے کا موجب ہیں۔


Share: