ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمنی بندرگاہی علاقے میں جھڑپیں، 32 افراد ہلاک

یمنی بندرگاہی علاقے میں جھڑپیں، 32 افراد ہلاک

Fri, 10 Feb 2017 12:28:53    S.O. News Service

صنعاء،9؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی یمنی بندرگاہی علاقوں میں حکومتی فورسز اور ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں آٹھ فوجیوں اور چوبیس باغیوں سمیت کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ ہلاکتیں حکومتی فورسز کی جانب سے حوثیوں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے موخا کی جانب پیش قدمی کا نتیجہ تھیں۔ صدر منصور ہادی کی حامی فورسز کی کوشش ہے کہ کسی طرح بحیرہء احمر کے کنارے واقع علاقوں کو حوثی باغیوں سے واپس چھینا جائے۔ یہ بات اہم ہے کہ موخا کی بندرگاہ ماضی میں برآمدات خصوصا کافی کی برآمد کے حوالے سے مشہور تھی۔


Share: