ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلایور میں ہولی کی خوشی غم میں تبدیل ، ندی میں گر کر ایک شخص ہلاک

یلایور میں ہولی کی خوشی غم میں تبدیل ، ندی میں گر کر ایک شخص ہلاک

Tue, 14 Mar 2017 12:33:01    S.O. News Service

یلایور 13؍ مارچ( ایس او نیوز ) ہولی کھیل کر قریبی ندی میں نہانے کے دوران ایک شخص ندی میں ہی ڈوب کر  لاپتہ ہونے کی واردات یلاپور کے ناینکری میں پیر کو پیش آئی ہے۔ لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت  کالمبا نگر کے رہنے والے سومو۔ مابلو۔ شندے (37) کی حیثیت کی گئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس شخص کے کپڑے اور بائک ندی کے کنارے پائے گئے  ہیں جس کو دیکھتے ہوئے شک ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ شخص ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہوا  ہوگا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوع  پر پہنچی اور  فائربگیڈ کو طلب کرتے ہوئے تلاشی مہم شروع کی۔ چھان بین فی الحال جاری ہے۔


Share: