ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / یدی یورپا کو پندرہ دن کا  ہیراپھیری کے لئے دیاگیا: چدمبرم

یدی یورپا کو پندرہ دن کا  ہیراپھیری کے لئے دیاگیا: چدمبرم

Thu, 17 May 2018 23:11:33    S.O. News Service

نئی دہلی:17/مئی (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں یدی یورپا کو حکومت کی تشکیل کی دعوت ملنے کے بعد کانگریس نے الزام لگایا کہ گورنر نے اکثریت ثابت کرنے کے لئے بی جے پی کو 15 دن کا وقت دیا ہے۔ دراصل گورنر نے یدی یورپا کو حکومت بنانے کی دعوت دینے کے ساتھ ہی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے 15 دنوں کا وقت دیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ گورنر نے یدی یورپا کو اکثریت ثابت کے لئے 15 دنوں کا وقت دیا ہے؛لیکن یہ پندرہ دن کا وقت 104 کو 111 میں تبدیل کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔یدی یورپا کے حلف لینے کے متعلق خبروں پر کانگریس کے خصوصی ترجمان سرجے  والانے کہا کہ اگر یہ خبر سچ ہے تو پھر یہ جمہوریت کا قتل اور راست طور پر آ ئین پر حملہ ہوگا۔ وہیں کانگریس کے خصوصی ترجمان سرجے والا نے کہا کہ گورنر نے راج بھون کے وقارکو مجروح کیا ہے۔ آئین اور قوانین کی خلاف ورزی کی اور بی جے پی کی کٹھ پتلی کے طور پر کام کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گورنر نے آئین کی بجائے بی جے پی میں اس کے مالکان کی خدمت منتخب کی ہے۔ سرجے والا نے کہا کہ کرناٹک بی جے پی نے پہلے سے اطلاع دے دی۔ جب حکم بھاجپا ہیڈکوارٹر سے آتے ہوں تو پھر گورنر کے عہدے کے وقار کا کیا ہوگا۔ ریاست میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی ہے۔ ایسے میں ریاست کی 224 رکنی اسمبلی میں 222 نشستوں پر ہوئے انتخابات میں بی جے پی کو 104، کانگریس کو 78 اور جے ڈی ا یس اتحادکو 38 سیٹیں ملی ہیں۔ فی الحال اکثریت ثابت کرنے کے لئے 112سیٹ کی ضرورت ہے ایسے میں یہ ما نا جارہا ہے کہ بی جے پی اپنی اکثریت ثابت کر نے کے لیے ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کرسکتی ہے،اگر خرید و فروخت نہ کرسکی تو پھر 15دنوں کے بعد یدی یروپا کو آ ئینی طور پر ا پنے عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑسکتا ہے۔  


Share: