بنگلور:8/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یدی یورپا پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاہے۔انہوں نے ایک کسان کے خودکشی کرنے کے بعد اس کے خاندان کی مالی مددکی تھی۔دراصل چککا شیٹی نام کے ایک کسان جووادراہوسللی کارہنے والاہے نے بینک کا لون نہیں چکا پانے پر خودکشی کر لی۔گڈلپیٹ اسمبلی میں اس طرح کسان کی خود کشی کی مجروح ہونے پر ہی بی ایس یدی یورپا نے کسان کے خاندان کو دو دو ہزار کے 50نوٹ دیے۔اس دوران پیسے دینے کیواقعہ کی ویڈیو وہاٹس ایپ اور دیگر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر وائرل ہو رہے ہیں۔