ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہینڈسکامب۔مارش نے ہندوستان کی جیت کی امیدوں پرپانی پھیرا ، ٹیسٹ ڈرا،جڈیجہ کی محنت رائیگاں،سیریز1-1سے برابر،پجارابنے مین آف دی میچ

ہینڈسکامب۔مارش نے ہندوستان کی جیت کی امیدوں پرپانی پھیرا ، ٹیسٹ ڈرا،جڈیجہ کی محنت رائیگاں،سیریز1-1سے برابر،پجارابنے مین آف دی میچ

Tue, 21 Mar 2017 12:10:46    S.O. News Service

رانچی،20؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہاں کھیلا گیا بارڈر۔گواسکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔ پیٹر ہیڈسکامب اور شان مارش کی جوڑی نے میچ کے آخری دن مضبوط دکھائی دے رہی ہندوستانی ٹیم کے جیت کے خوابوں پر پانی پھیر دیا۔ ان دونوں بلے بازوں نے 5 ویں وکٹ کے قریب 62 اوور بلے بازی کی اور دونوں کھلاڑی ہندوستان سے جیت چھین کر میچ کو ڈرا کرادیا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 124 رنز کی شراکت ہوئی۔ہیڈسکامب (72 ) آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے، اب بھی 4 ٹیسٹ میچ کی اس سیریز میں دونوں ٹیمیں 1۔1 سے برابری پر ہیں۔ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 25 مارچ سے دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔

اس سے پہلے میچ میں 5 ویں دن کے آغاز میں بھی ہندوستانی ٹیم مخالف ٹیم پر حاوی نظر آئی اور پہلے سیشن میں ہی ایشانت شرما نے رینش اور جڈیجہ نے کپتان ا سٹیو سمتھ کو آؤٹ کرکے میچ میں اپنا دبدبہ اور بڑھا لیا تھا لیکن اس کے بعد آسٹریلیا اننگز کو سنبھالنے آئے شان مارش اور پیٹر ہیڈسکامب نے بحران میں گھری اپنی ٹیم کو اس شکست سے بچا لیا۔ ان دونوں بلے بازوں نے لنچ کے بعد کریز پر سنبھل کر کھیل کھیلا، دونوں نے ہی اپنی شاندار بیٹنگ سے ہندوستان کے پیس اور سپن حملہ کو عام ثابت کر دیا۔ آخری سیشن میں آسٹریلوی اننگز کے 92 ویں اوور میں جب مارش آؤٹ ہوئے، تب تک یہ دونوں بلے باز میچ کو ہندوستان سے جیت سے بہت دور لے جا چکے تھے۔اس کے بعد روی چندرن اشون نے اس میچ کی پہلی اننگز میں سنچری لگا چکے گلین میکسویل کو آؤٹ کیا۔اس میچ میں چتیشور پجارا کو ان کی 202 رنز کی شاندار اننگز کے لئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

مین آف دی میچ منتخب ہوئے پجارا نے کہاکہ اس اننگز کی ٹیم کو ضرورت تھی. جب رددھمان ساہا کریز پر کھیلنے آیا، تو ہم دونوں نے بات کی کہ ہمیں طویل اننگزکھیلنے کی ضرورت ہے، جب میں کھیل رہا تھا، تو میں نے نہیں سوچا تھا کہ اس اننگز میں میں سب سے زیادہ گیند کھیلوں گا، میرے ذہن میں تھا کہ میں اور ساہا اتنی لمبی شراکت کریں کہ ان کے اسکور کے قریب پہنچ جائیں۔ پجارا نے کہا کہ اتنی لمبی اننگز سے تھکاوٹ ہونا فطری ہے لیکن وہ اس کے لئے تیار رہتے ہیں، وہ اپنی فٹنس اور اپنے کھانے کا خاص خیال رکھتے ہیں تاکہ ایسے موقعوں پر وہ ٹیم کے لئے مفید اننگز کھیل سکیں۔


Share: