ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہیلی کاپٹر میں سوار ہوتے وقت پھسلے ارون جیٹلی، معمولی چوٹ آئی

ہیلی کاپٹر میں سوار ہوتے وقت پھسلے ارون جیٹلی، معمولی چوٹ آئی

Mon, 13 Mar 2017 00:40:12    S.O. News Service

نئی دہلی:12/مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی اتوار کو زخمی ہونے سے بال بال بچے۔ ہری دوار سے دہلی واپس ہونے کیلئے جب وزیرخزانہ ہیلی کاپٹر میں سوار ہو رہے تھے تبھی ان کا پاؤں پھسل گیاجس سے انہیں معمولی طورپرچوٹ آئی۔ جیٹلی وہاں بابا رام دیوکے قدرتی طبی مرکز کا افتتاح کرنے گئے تھے۔ پتنجلی کے ترجمان ایس کے تجاراوالا نے کہاکہ ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے وقت ان کاپیرپھسل گیا۔ انہیں معمولی چوٹ آئی ہے۔ اگرچہ وہ ٹھیک ہیں۔یوگا گرو بابا رام دیو نے ہری دوار کے پاس اپنے یوگا گرام میں ایک قدرتی طبی مرکز کی شروعات کی ہے۔ اس مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بابا رام دیو سے انہوں نے معاشیات بھی سیکھے ہیں اور بتایا کہ نوٹ بندی جیسی ہدایت کئی سال پہلے بابا رام دیو نے ہی پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بابا نے تین باتیں کہی تھیں جس سے ایک تھی کہ بڑے نوٹ بند ہونے چاہئیں۔


Share: