ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں نیاتعمیر شدہ شراوتی برڈج آمدو رفت کے لئے تیار

ہوناور میں نیاتعمیر شدہ شراوتی برڈج آمدو رفت کے لئے تیار

Wed, 15 Mar 2017 10:45:41    S.O. News Service

ہوناور، 14؍مارچ (ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے66 کی توسیعی منصوبے کے تحت ہوناور کی شراوتی ندی پر جو نیا پل تعمیر کیا جارہا تھا، اب وہ پوری طرح مکمل ہوگیا ہے اور سواریوں کی آمد ورفت کے لیے بالکل تیار ہے۔

شراوتی ندی پرسابقہ پل کے بغل ہی میں 1.2کیلو میٹر لمبائی والا یہ نیا پل توسیعی منصوبہ شروع ہونے کے2سال کے اندر ہی تعمیر کر لیا گیا ہے۔ اس ندی پر پہلے ہی سے جو پل موجود تھا وہ کمزور ہونے اور سواریوں کے لئے غیر محفوظ قرار دئے جانے کی وجہ سے نیا پل تعمیر کرنا ضروری ہوگیا تھا۔ پرانے پل کی تعمیر صرف 13لاکھ روپے میں ہوئی تھی، جبکہ کچھ برسوں پہلے اس کی مرمت کے لئے 100 کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے جس کے بعد اس پل کے لئے سو سال کی گیارنٹی دی گئی تھی۔ مگر غیر معیاری تعمیری کام کی وجہ سے یہ پل ناقابل استعمال ہونے کی نوبت دکھائی دی تو پھر نئے منصوبے کے تحت اس کی بغل میں ہی نیا پل تعمیر کرلیاگیا ہے۔


Share: