ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہوائی اڈے سے لاپتہ 80کلو گرام سونے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی وزارت خزانہ کی سفارش

ہوائی اڈے سے لاپتہ 80کلو گرام سونے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی وزارت خزانہ کی سفارش

Sun, 28 Aug 2016 17:38:37    S.O. News Service

نئی دہلی،28اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کسٹم کی تجوریوں سے اسمگلروں سے ضبط کیا گیا 25کروڑ روپے سے زیادہ قیمت کا سونا پراسرار طریقے سے غائب ہو گیا جس کے بعد حکام نے سی بی آئی جانچ کا حکم دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صرافہ اور زیورات دونوں حالتوں میں ضبط 80کلو گرام سے زیادہ سونے گزشتہ تقریبا چار سال کے دوران کسٹم کے بھنڈارگرہ سے غائب ہو گیا ہے۔ان تمام معاملات میں ان کی جگہ پیلے رنگ کی سستی دھات رکھ دی گئی۔موجودہ مارکیٹ کی شرح کے حساب سے ضبط سونے کی قیمت 25کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سونے کے غائب ہونے کے مقدمات کی معلومات پہلے دہلی پولیس کو دی گئی تھی،جب سونا غائب ہونے کا سلسلہ جاری رہا تو وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے اس سی بی آئی جانچ کرانے کا فیصلہ کیا۔سی بی آئی کو معاملے کی ابتدائی تفتیش کرنے اور یہ پتہ لگانے کو کہا گیا ہے کہ کس طرح اعلی پہرے والے ا سٹراگروم میں سونے کی جگہ سستی دھات رکھی گئی۔غائب ہوئے سونے کے معاملے کا تعلق 2012اور جون 2016کے درمیان کے ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی نگرانی شاخ بھی کسٹم افسران کی مشتبہ کردار کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس سے پہلے، پی ٹی آئی کے طرف سے دائر آر ٹی آئی سوال کے جواب میں دہلی کسٹم نے کہا تھا کہ چھ کروڑ روپے سے زیادہ اہمیت کا حامل تقریبا 23کلو گرام سونا اس بھڈارگرہ سے غائب ہو گیا ہے۔اس سال جون میں کسٹم حکام نے اپنے سٹراگروپ سے 2.92کروڑ روپے قیمت کے 11کلو گرام سونے کے غائب ہونے کے سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی۔یہ سونا ہوائی اڈے پر مسافروں سے ضبط کیا گیا تھا۔اس سے پہلے چوری کے اسی طرح کے واقعہ کا معاملہ 2014میں درج کرایا گیا تھا۔اسی طرح کے معاملے 16اور 20جنوری، 30اپریل اور 23دسمبر 2014کو دہلی پولیس کے سامنے درج کرائے گئے تھے جس میں لاکھوں روپے کے سونے کی جگہ کوئی پیلے رنگ کا دھات رکھ دیا گیا تھا۔


Share: