ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہند۔پاک کے درمیان کشمیر کوئی مسئلہ نہیں:جتندر

ہند۔پاک کے درمیان کشمیر کوئی مسئلہ نہیں:جتندر

Sun, 17 Jul 2016 11:08:29    S.O. News Service

جموں، 16جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کوئی مسئلہ نہیں ہے اور واحد زیر التواء معاملہ یہ ہے کہ جموں کشمیر کے اس حصے کو کیسے دوبارہ حاصل کیا جائے جو پڑوسی ملک کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔پی ایم او میں وزیر مملکت سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ کشمیر کوئی مسئلہ نہیں،یہ تمام پہلوؤں پر واضح کیا جا چکا ہے۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کوئی مسئلہ نہیں اور ہم اس کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ 1994میں ہندوستانی پارلیمنٹ میں اس بارے میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی زیر التوا مسئلہ ہے تو وہ یہ ہے کہ جموں کشمیر کے اس حصے کو کیسے دوبارہ حاصل کیا جائے جو پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔سنگھ برہان مظفر وانی کو مارے جانے کے بعد تشدد کے پیش نظر کشمیر کے موجودہ حالات پر پاکستان کے تبصرے کو لے کر نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔سنگھ نے وانی کو شہید بتانے والے پاکستان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کسی کو چاہے جیسا بتائے جہاں تک ہندوستان کا سوال ہے اس نے ایک سے زیادہ بار دہرایا ہے کہ اس کا دہشت گردی کے خلاف بالکل بھی برداشت نہ کرنے کا رخ ہے۔پاکستان کشمیر میں ہمیشہ رکاوٹ پھیلاتا رہتا ہے۔انہوں نے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ہندوستان کے اندرونی معاملے میں پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی طرف سے کسی طرح کے غیر ملکی مداخلت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔


Share: