ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہندوستانیبحریہ اکیڈمی ایژیمالا میں پت جھڑ 2018 کی پاسنگ آؤٹ پریڈکا اہتمام

ہندوستانیبحریہ اکیڈمی ایژیمالا میں پت جھڑ 2018 کی پاسنگ آؤٹ پریڈکا اہتمام

Mon, 26 Nov 2018 22:56:41    S.O. News Service

نئی دہلی:26/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی بحریہ اکیڈمی (آئی این اے) ایژیمالا میں 26نومبر 2018 کو 317 مڈ شِپمن اور کیڈٹس کیلئے جن کا تعلق ہندوستانی بحریہ اور تنزانیہ کے ایک بین الاقوامی کیڈٹ سمیت بھارتی سالی محافظ دستے سے ہے، کیلئے ایک تکمیلی تربیت سے متعلق پاسنگ آؤٹ خوبصورت پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔واضح رہے کہ مِڈشپمن اور کیڈٹس کی یہ پاسنگ آؤٹ پریڈ، 14 مختلف النوع پت جھڑ2018 کی مدت کے نصابات سے متعلق تھی۔ ان میں 95 بھارتی بحریہ کورس (بی ٹیک)، 95 بھارتی بحریہ اکیڈمی کورس(ایم ایس سی)، 26 بحریہ تعارفی کورس(توسیعی)، اور 27 بحریہ تعارفی کورس(ریگولر)، شامل ہیں۔ اس پریڈ میں 16خاتون کیڈٹوں نے بھی اپنے ہم عہدہ افراد کے ساتھ بھارتی بحریہ کے عہدوں پر تعیناتی کے لئے کندھے سے کندھا ملا کر حصہ لیا۔یہ شاندار پریڈ ایسی تھی، جس کا بہ نفس نفیس ملاحظہ وائس ایڈمرل انل کمار چاؤلہ، اے وی ایس ایم، این ایم، وی ایس ایم، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ۔اِن 150چیف، جنوبی بحری کمان نے کیا، جنہوں نے رسمی طور پر پریڈ کا ملاحظہ کرنے کے بعد 9 ہونہار مِڈشپمن اور کیڈٹوں کو تمغات سے نوازا۔جائزہ افسر نے اپنے خطاب میں پاسنگ آؤٹ کورسیز میں کامیاب کیڈٹوں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ بھارتی بحریہ کی بنیادی اقدار‘‘ ڈیوٹی اعزاز اور جرا?ت’’کو اپنی شخصیت میں ضم کرلیں۔ ڈاکٹر سدھیر جین، ڈائرکٹر آئی آئی ٹی،گاندھی نگر، وائس ایڈمرل آر بی پنڈت، اے وی ایس ایم، کمانڈینٹ، آئی این اے، اسٹیشن کے سینئر افسران اور بیرونی اداروں کے دیگر معززین نے بھی اس یادگار موقع پر خوبصورت پریڈ ملاحظہ کی۔


Share: