ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستانی کھلاڑیوں نے جمائیکا میں سخت پریکٹس کی 

ہندوستانی کھلاڑیوں نے جمائیکا میں سخت پریکٹس کی 

Thu, 28 Jul 2016 19:32:27    S.O. News Service

جمائیکا ، 28؍جولائی(آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے گرم اور امس بھرے حالات سے ہم آہنگی بیٹھانے کے لیے یہاں پہنچنے کے گھنٹوں بعد آج صبح سبینا پارک میں نیٹ پر جم کر پسینہ بہایا، اس کے بعد سخت پریکٹس بھی کی۔پوری ٹیم نے باقاعدہ ڈرل کے بعد بلے بازی اور گیند بازی سیشن میں حصہ لیا۔ردھیما ن ساہا نے بالخصوص وکٹ کیپنگ کی سخت پریکٹس کی۔مرلی وجے اپنے زخمی انگوٹھے سے ابھرتے نظر آئے لیکن انہوں نے معمولی پریکٹس ہی کی ۔بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز شیکھر دھون نے نیٹ پر سخت پریکٹس کی اور میدان پر پریکٹس وکٹ پر تھرو پر بھی ہاتھ آزمایا ۔دوسرے ٹیسٹ سے تین دن پہلے وکٹ پر کافی گھاس نظرآرہی تھی ۔لیگ اسپنر امت مشرا نے کہاکہ آج یہاں سخت پریکٹس سے ہمیں یہاں کے حالات سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔یہاں کافی گرمی اور امس ہے، شاید پہلے سے زیادہ ہے۔اب ہمیں میچ کے دوران کسی پریشانی کی امید نہیں ہے اور ہم تیزی سے حالات سے تال میل بیٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی کہاکہ ٹیسٹ شروع ہونے میں ابھی کچھ وقت اورہے،اس لیے ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ میدانی اہلکار گھاس کا کیا کرتے ہیں۔ذاتی طور پر مجھے امید نہیں ہے کہ میچ کا وکٹ یہاں پریکٹس پچ کی طرح ہو گا ۔واضح رہے کہ ہندوستان نے اینٹیگا میں پہلا ٹیسٹ چار دن کے اندر اننگ اور92رنوں سے جیت لیا تھا۔کپتان وراٹ کوہلی اور آر اشون نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ دھون اور مشرا نے بھی بہترین رول نبھایا تھا۔


Share: