ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو شکست دی

ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو شکست دی

Sat, 23 Jul 2016 18:48:50    S.O. News Service

مینہم؍امریکہ ، 23؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وندنا کٹاریا اور دیپکا کے دو دو گول کی مدد سے ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے امریکہ کے موجودہ دورے پر کینیڈا کو 5-2سے شکست دے کر دوسری جیت درج کی۔وندنا نے نویں اور 51ویں منٹ میں گول داغا جبکہ دیپکا نے 38ویں اور 49ویں منٹ میں گول کیا۔ٹیم کی جانب سے ایک اور گول 58ویں منٹ میں پونم رانی نے داغا۔ہندوستان نے تیز شروعات کی اور شروع سے ہی کینیڈا پر دبدبہ بنائے رکھا ۔ہندوستان کو پہلے کوارٹر میں جلد ہی پہلا پنالٹی کارنر مل گیا ، لیکن ٹیم گول نہیں کر سکی۔وندنا نے حالانکہ 9یں منٹ میں میدانی گول داغ کر ٹیم کو سبقت دلا دی۔دوسرے پنالٹی کارنر میں پونم کی کوشش بھی ناکام رہی۔کینیڈا کی ٹیم بھی اس کے بعد پنالٹی کارنر کو گول میں نہیں تبدیل کر سکی۔دوسرے کوارٹر میں کینیڈا نے واپسی کی اور 17ویں منٹ میں اسٹیفنی نورلینڈر نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے ٹیم کو برابری پر لادیا ۔ہندوستان نے کینیڈا کے کچھ اور پنالٹی کارنر کو ناکام بنادیا اور ٹائم آؤٹ تک اسکور 1-1سے برابر تھا۔


Share: