ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستانی بحریہ نے اسکار پین دستاویزات لیک ہونے کا مسئلہ فرانس کے سامنے اٹھایا

ہندوستانی بحریہ نے اسکار پین دستاویزات لیک ہونے کا مسئلہ فرانس کے سامنے اٹھایا

Thu, 25 Aug 2016 20:53:52    S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی بحریہ نے آج کہا کہ اس نے فرانسیسی مسلح فورس ڈائریکٹوریٹ جنرل کے سامنے اسکارپین دستاویزات لیک ہونے کا مسئلہ اٹھایا ہے۔بحریہ نے فرانسیسی حکومت سے اس واقعہ کی فوری جانچ کرانے اور اپنے حقائق کو ہندوستانی فریق کے ساتھ شیئر کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بات کا پتہ لگانے کے لیے کہ کہیں سیکورٹی کے ساتھ کسی طرح کا سمجھوتہ تو نہیں کیا گیا ہے، ایک اندرونی آڈٹ کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔اس کے ایک دن پہلے ہی بحریہ نے زور دے کر کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ لیک ہندوستان سے نہیں بیرون ملک سے ہوئی ہے۔بحریہ نے کہا ہے کہ ایک آسٹریلین نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر جو دستاویزات پوسٹ کئے گئے ہیں ہم نے ان کی جانچ کی ہے۔ان کی وجہ سیکورٹی کے ساتھ کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں ہوا ہے کیونکہ ضروری حقائق کو چھپا دیا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلین اخبار ’دی آسٹریلین ‘نے اپنے پاس موجود 22400صفحات میں سے صرف چند صفحات کو ہی عام کیا ہے۔ہندوستا ن کی سیکورٹی کودرپیش خطرات کے پیش نظر خود اخبار نے ہی ضروری معلومات کو چھپا دیا ہے۔کل حکام نے لیک سے ہونے والے اثرات کو کم کرکے دکھانے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے دلیل دی تھی کہ لیک ہوئے دستاویزات پرانے پڑ چکے تکنیکی دستاویزات ہیں اور یہ ہندوستان میں تعمیراسکارپین غوطہ خور جہا ز کی خصوصیات سے کافی حد تک الگ ہیں۔


Share: