ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستان کے اتحاد، سالمیت اور قومی سلامتی سے کوئی سمجھوتہ نہیں،لوک سبھامیں قراردادمنظور،کرفیواورتشددپراظہارِتشویش

ہندوستان کے اتحاد، سالمیت اور قومی سلامتی سے کوئی سمجھوتہ نہیں،لوک سبھامیں قراردادمنظور،کرفیواورتشددپراظہارِتشویش

Sat, 13 Aug 2016 11:10:07    S.O. News Service

نئی دہلی، 12؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لوک سبھانے آج کشمیر کی موجود صورتحال پرایک قراردادمنظورکیااوروہاں طویل عرصے سے جاری کرفیو، تشدد اورلوگوں کی ہلاکت پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہارکیاکہ ہندوستان کے اتحاد،سالمیت اور قومی سلامتی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔ایوان زیریں نے اس ارادے کی ایک قرارداد متفقہ طورپرمنظورکی۔لوک سبھااسپیکرسمترامہاجن نے ایوان میں اس قراردادکوپڑھا۔اس میں کہاگیاہے کہ یہ ایوان وادی کشمیر میں طویل بدامنی، تشدداورکرفیوپرگہری تشویش کااظہار کرتا ہے۔ایوان وہاں کی بگڑتی صورت حال کی وجہ سے لوگوں کی جان جانے اورشدیدزخمی ہونے پرگہری تشویش اورفکرمندی کااظہار کیا ہے۔قرارداد کے مطابق،ایوان کا یہ مضبوط اورواضح موقف ہے کہ قومی سلامتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتااورلوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے مقصد سے امن ور قانون وانتظام قائم کرنے کے لیے فوری ا قدمات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ایوان جموں و کشمیر میں معاشرے کے تمام طبقوں سے عمومی صورتحال اورہم آہنگی بحال کرنے کے لیے سنجیدہ اپیل کرتا ہے۔قرارداد میں کہا گیاہے کہ ایوان عام لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں اعتمادکی بحالی کے بارے میں متفقہ طور پر عزم لیتا ہے۔اس سے پہلے، ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملکاارجن کھڑگے نے کہاکہ کشمیرکامعاملہ دن بدن پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، حالات بگڑ رہے ہیں، ہم اپیل کرتے ہیں کہ متفقہ طور پر ایک قرارداد ایوان میں منظورکی جانی چاہیے تاکہ عوام کومعلوم ہو کہ کشمیر کے مسئلے پر سا را ایوان متحد ہے۔اس پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے موضوع پرراجیہ سبھا میں ایک تجویز متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔وہ اس ایوان میں بھی ایسی ہی قرارداد منظور کرنے پررضامندہیں۔اس دوران ترنمول کانگریس کے سدیپ بندوپادھیائے نے کہا کہ ایک ہفتے میں یہ دوسری بارہے کہ جب متفقہ طورپرکوئی کام کاج ہواہے۔


Share: