ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستان کی بلے بازی کافی اچھی ہے، ہمارے گیندباز اب بھی سیکھ رہے ہیں:ویسٹ انڈیز کوچ

ہندوستان کی بلے بازی کافی اچھی ہے، ہمارے گیندباز اب بھی سیکھ رہے ہیں:ویسٹ انڈیز کوچ

Sat, 23 Jul 2016 18:53:25    S.O. News Service

اینٹیگا، 23؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کی طرف سے آٹھ وکٹ پر 566رن بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کرنے کے اعلان کے بعد ویسٹ انڈیز کے گیندبازی کوچ روڈی ایسٹوک نے اپنے گیند بازوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی سیکھ رہے ہیں۔ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری لگائی جبکہ روی چندرن اشون نے بھی سنچری اسکور کی جس سے ہندوستان نے میچ میں اپنا دبدبہ بنالیا ہے ۔ایسٹوک نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہا ، یقیناًیہ وکٹ بلے بازی کے اچھی ہے لیکن ہمیں یہ بھی دھیان رکھنا ہوگا کہ ہمارے جارحانہ گیندباز جیروم ٹیلر ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور کیمار روچ کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے اگر آپ ہمارے گیندبازی اٹیک کو دیکھیں گے ، تو انہوں نے مل کر 40سے 45ٹیسٹ کھیلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ گیندباز اب بھی تیز گیند بازی کا ہنر سیکھ رہے ہیں اور صحیح ٹیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اس لیے طویل عرصے تک جوجھنا ہو گا ۔ساتھ ہی، ہندوستان کی بلے بازی بہت عمدہ ہے۔یہ ہمارے لیے سخت سریز ہوگی اور ہم سخت محنت کرنا، نظم و ضبط قائم رکھنا اور جتنا زیادہ ممکن ہو، صبر وتحمل کو برقرار رکھنا جاری رکھیں گے۔


Share: