ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستان نے کیا پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر بات چیت کی خواہش کا اظہار

ہندوستان نے کیا پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر بات چیت کی خواہش کا اظہار

Thu, 25 Aug 2016 20:40:50    S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان نے اپنا رخ مزید سخت کرتے ہوئے ایک بار پھر کشمیر پر بات چیت کے پاکستان کی تازہ دعوت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرحد پار سے دہشت گردی پر تبادلہ خیال کا خواہش مند ہے جو اس کی اہم تشویش ہے۔مسئلہ کشمیر پر بحث کے لیے رواں ماہ کے اختتام تک اسلام آباد کے دورے پر آنے کے پاکستانی خارجہ سکریٹری اعجاز احمد چودھری کی 19؍اگست کی تازہ دعوت پر جواب دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے اپنے خط میں کہا کہ وہ پاکستان کی سرزمین سے پنپنے والی دہشت گردی پر بحث کے خواہش مند ہیں جو ہندوستان کی اہم تشویش ہے۔ذرائع کے مطابق، ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے کل جے شنکر کا خط چودھری کو سونپا۔انہوں نے کہا کہ جواب میں ایک بار پھر پاک مقبوضہ کشمیر(پی او کے )پر اسلام آباد کے غیر قانونی قبضے کو جلد سے جلد خالی کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔


Share: