ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستان نے دہشت گردی پر ریاست اورغیر ریاستی تنظیم کے پاکستان کے تصور پر سوال اٹھایا 

ہندوستان نے دہشت گردی پر ریاست اورغیر ریاستی تنظیم کے پاکستان کے تصور پر سوال اٹھایا 

Fri, 09 Sep 2016 18:08:16    S.O. News Service

نئی دہلی، 9؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ہندوستان نے پاکستان کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلہ پر ریاست اورغیر ریاستی تنظیم کا تصور متضاد نہیں ہے اور اس کا سہارا لے کر کوئی ملک ذمہ داری سے نہیں بچ سکتا۔ہندوستان نے ساتھ ہی کہا کہ اگر دوسرے گروپوں کو فعال تعاون دینے کی بات چھوڑ بھی دیں تو کچھ گروپوں کے خلاف کارروائی دوسرے گروپوں کو کھلی چھوٹ دینے کا جواز نہیں ہو سکتا ۔ خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے پوری بے باکی کے ساتھ پاکستان کے اس بیان کو بالکل غلط ٹھہرا یا کہ ہندوستان کے خلاف حملے ریاستی تنظیم کرتی ہیں اور کہا کہ ملک اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتا۔جے شنکر نے امریکی تنظیم ایسٹ ویسٹ سینٹر کی طرف سے منعقد ایک کانفرنس میں سب کو یاد دلایا کہ 9/11حملے کے بعد ایسا ہی ہوا تھا جب ممالک سے کہا گیا تھا کہ غیر ریاستی تنظیموں کے شامل ہونے کی بات کہہ کر وہ اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔انہوں نے کہاکہ ریاست اورغیر ریاستی تنظیموں کے درمیان ایک تعلق ہے جس کی وجہ سے ہم اسپانسرلفظ کا استعمال کرتے ہیں، اس لیے کوئی ملک اس کو غیر ریاستی بتا کر ذمہ داری سے نہیں بچ سکتا، یہ صرف ہندوستان سے متعلق نہیں ہے۔9/11کے بعد ایسی ہی صورت حال تھی۔جے شنکر نے کہا کہ ریاست اورغیر ریاستی تنظیم کا تصوربظاہر متضاد ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ اگر دوسرے گروپوں کو فعال تعاون دینے کی بات چھوڑ بھی دیں تو کچھ گروپوں کے خلاف کارروائی دوسرے گروپوں کو کھلی چھوٹ دینے کے لیے جواز نہیں ہو سکتا ۔اس وجہ سے آپ دہشت گردی کے خلاف ٹکڑوں میں تقسیم کوئی الگ جنگ نہیں لڑ سکتے ہیں۔


Share: