ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہندوستان نے دنیا کو پہلے ہی دکھا دی ہے گلوبلائزیشن کی راہ: شیوراج سنگھ چوہان

ہندوستان نے دنیا کو پہلے ہی دکھا دی ہے گلوبلائزیشن کی راہ: شیوراج سنگھ چوہان

Sat, 29 Apr 2017 01:38:02    S.O. News Service

نئی دہلی:28/اپریل(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ گلوبلائزیشن ہندوستان کی مٹی میں ہے اور ہندوستان نے دنیا کو گلوبلائزیشن کی راہ بہت پہلے ہی دکھا دی ہے۔ اس رہنمائی کے لئے ہمارے ملک میں وہ ساری خوبیاں موجود ہیں جو اس کی قیادت کرنے کے لئے ضروری ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج پوری دنیا میں ہندوستان کی ساکھ اور دھاک جمی ہے۔ چوہان یہاں بھارتی صنعتی کنفیڈریشن (سی آئی آئی) کی طرف سے منعقد ہ سالانہ سیشن میں ”گلوبلائزیشن کا مستقبل:کیا ہندوستان قیادت کر سکتا ہے“ موضوع پر بول رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستان ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھر کر آیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں پالیسی پیرالاسس ختم ہوا ہے، کئی علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے دروازہ کھول دئے گئے ہیں۔وزیر اعظم کی مضبوط قیادت ڈیجیٹل انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا، سٹارٹ اپ انڈیااور جی ایس ٹی  جیسے انقلابی اور تاریخی فیصلوں سے ملک تیزی سے بدل رہا ہے۔ مدھیہ پردیش بھی شانہ بشانہ آگے چل رہا ہے۔چوہان نے بتایا کہ مدھیہ پردیش حکومت نے سرمایہ کاری کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے جو سرمایہ کاری کے لئے حاصل تجاویز معائنہ کرکے جلد منظور کرے گی جس سے سرمایہ کاروں کو ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے کسی قسم کی مشکلات نہ آ سکے۔


Share: