ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان میں سیریز جیتنا بہترین کامیابیوں میں سے ایک ہو گی: بارڈر

ہندوستان میں سیریز جیتنا بہترین کامیابیوں میں سے ایک ہو گی: بارڈر

Sat, 25 Mar 2017 11:39:53    S.O. News Service

میلبورن،24؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کے سابق کپتان ایلن بارڈر نے کہا ہے کہ اگرا سٹیو سمتھ کی ٹیم ہندوستان میں موجودہ ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو اسے آسٹریلیائی کرکٹ تاریخ کی بہترین کامیابیوں میں سے ایک شمار کیا جائے گا۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان ابھی چار میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابری پر ہے۔ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کل سے دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔ بارڈر نے کہا کہ یہ کسی بھی ٹیم کے لئے بہترین کامیابی ہوگی کیونکہ(ہندوستان میں جیتنا)آسان نہیں ہے اور اس وجہ سے یہ آسٹریلوی کرکٹ کے لیے یہ انتہائی اہم بن گیا ہے، یہ ناقابل اعتماد ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایشز کی بات کرتے ہیں لیکن ایسا وقت بہت کم آیا جبکہ ہم نے وہاں جیت درج نہیں کی، جہاں تک ہندوستان کا سوال ہے تو وہ ایک ایسا مقام جہاں ہمیں شروع سے ہی بہت کم کامیابی ملی ہے۔


Share: