ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہمار ے شیرمرگئے:ملائم سنگھ یادو 

ہمار ے شیرمرگئے:ملائم سنگھ یادو 

Tue, 09 Aug 2016 18:35:49    S.O. News Service

نئی دہلی، 9؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )لوک سبھا میں آج اس وقت ایک دلچسپ صو رت حال سامنے آگئی جب ایس پی صدر ملائم سنگھ یادو نے یایوڈائیورسٹی پارک سے متعلق سوال کے تحت اترپردیش کے اٹاوا میں ’لائن سفاری‘میں دو شیروں کی موت کا موضوع اٹھایا اور انتہائی دردبھرے لہجے میں کہا کہ وزیراعلیٰ کے طورپرنریندر مودی کی طرف سے دئیے گئے دو شیر مر گئے۔ایوان میں ملائم سنگھ یادو نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی جب گجرات کے وزیراٰعلی تھے ،اس وقت میں نے اور ریاست کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے ان سے شیر مانگے تھے۔ہم نے ان سے جتنے شیر مانگے اتنے شیر انہوں نے دے دئیے ۔اس کے لیے میں مودی صاحب کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اٹاوہ میں پارک میں شیروں کے لیے شاندار ڈاکٹر سے لے کر تمام طرح کی سہولیات مہیاکرائی گئیں۔ اب ہمارے دو شیر مر گئے۔ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ یہ سنجیدہ موضوع ہے ، ہمارے شیر مر گئے۔میری درخواست ہے کہ آپ اچھے ڈاکٹر دستیاب کرا دیجئے، اس بات کی جانچ بھی کرا دیں کہ شیر کیوں مرے؟انہوں نے کہاکہ براہ مہربانی جانچ کرادیں ۔ہماری طرف سے بھی اگر غلطی ہوئی ہے تب ہم کو اصلاح کرلیں گے۔وزیر ماحولیات انیل مادھو دوے نے کہا کہ ملائم سنگھ جی کی ان کے دل میں کافی عزت ہے۔لوہیا کی سوچ کے آج وہ علمبردار ہیں، انہوں نے جس موضوع کو اٹھایا ہے، اسے سنجیدگی سے اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو شیروں کی موت کے معاملے کی جانچ کرانے کی بات کہی ہے۔ہم اس کی جانچ کرائیں گے ، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ شیروں کی موت کتنا وقت پہلے ہوئی ہے، کیونکہ اگر وقت کافی ہوگیاہوگا،توآنتوں سے پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے،بعض متعین حالات کے بعد چیزیں بدل جاتی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ نریندرمودی کے گجرات کا وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے گجرات کی جانب سے اتر پردیش کو شیردئیے گئے تھے۔2014کے لوک سبھاانتخابات کے دوران یہ موضوع سرخیو ں میں رہا تھا ، جب مودی نے انتخابی مہم کے دوران اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو پر چٹکی لیتے ہوئے کہا تھا کہ اترپردیش کے وزیر اعلی، گجرات حکومت کی طرف سے دئیے گئے شیروں کو ٹھیک طریقے سے نہیں رکھ پاتے ہیں۔اتر پردیش حکومت کو اس کے بجائے امول مانگنا چاہیے تھا۔


Share: