ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہم تلنگانہ میں اقلیتوں کو نہ 12 فیصد ریزرویشن دیں گے اور نہ کسی کو دینے دیں گے: امت شاہ

ہم تلنگانہ میں اقلیتوں کو نہ 12 فیصد ریزرویشن دیں گے اور نہ کسی کو دینے دیں گے: امت شاہ

Mon, 26 Nov 2018 10:41:45    S.O. News Service

حیدر آباد 25نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے انتخابات ریاست کے مستقبل کو بنانے والے ہیں اور بی جے پی ہی ایسی حکومت تلنگانہ میں دے سکتی ہے جو مجلس پر منحصر نہ ہو۔ انہوں نے ضلع ورنگل کے پرکال میں بی جے پی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ پر انتخابات کو تھوپا گیا ہے اگر لوک سبھا کے انتخابات کے ساتھ ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہوتے تو ریاست کے عوام کو اس خرچ سے بچایاجاسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے خوف اور اپنے بیٹے ، بیٹی کو سیاست میں آگے کرنے کیلئے جلد انتخابات تلنگانہ کے وزیراعلی نے یہاں کے عوام پر تھوپنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے اقلیتوں کیلئے 12فیصدریزرویشن کیلئے مرکز کو ریاستی حکومت کی طرف سے تجویز بھیجنے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ریزرویشن کی حد 50فیصد مقرر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اقلیتوں کو 12فیصد ریزرویشن دیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں کن طبقات کے ریزرویشن میں کمی کی جائے گی؟

انہوں نے اقلیتوں کے ریزرویشن کو غیردستوری قرار دیا اور کہا کہ اس ملک میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جا سکتا ۔ جب تک بی جے پی ہے ، مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی مخالفت کی جاتی رہے گی۔ نہ ہم 12فیصد ریزرویشن دیں گے اور نہ کسی کو دینے دیں گے۔


Share: