ہلیال، 14؍مارچ (ایس او نیوز)ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کی جو ہوا چل پڑی ہے اس سے متاثر ہوکر یا پھر موقع سے فائدہ اٹھانے کے چکر میں دوسری پارٹیوں کے لیڈران نے بی جے پی میں شامل ہونے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے مسلم طبقے کے سیاسی لیڈران بھی متاثر ہورہے ہیں۔
ہلیال سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سابق ایم ایل اے نے شہر کے گنیش کلیان منٹپ میں منعقدہ ایک سادہ سی تقریب میں ہلیال علاقے کے دیگر پارٹیوں سے آنے والے مسلم لیڈران کوپارٹی کا جھنڈا تھماتے ہوئے بی جے پی شامل کیا۔ اپنے سیاسی مقاصد کے لئے بی جے پی کا دامن تھامنے والے لیڈران کے نام طیب ملا، مہتاب شیخ، اسحاق شیخ، نذیر احمد سوداگر، اللہ بخش اوگورگول، عبدالقادر غلام محی الدین، عبدالستار شیخ، میاں صاب یلاپور، عبدالحفیظ، عمر علی کباڈی او راشرف علی بتائے جاتے ہیں۔