ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہریانہ میں جاٹ ریزرویشن تحریک:روہتک کے کئی حصوں میں دفعہ 144نافذ

ہریانہ میں جاٹ ریزرویشن تحریک:روہتک کے کئی حصوں میں دفعہ 144نافذ

Sun, 29 Jan 2017 12:04:47    S.O. News Service

چندی گڑھ28جنوری(ایس اونیوزآئی این ایس انڈیا)ہریانہ میں جاٹوں کے ایک دھڑے کی طرف سے 29جنوری سے ریزرویشن تحریک کا ایک اور مرحلے شروع کرنے کا اعلان کئے جانے کے پیش نظر روہتک ضلع انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع کے کئی حصوں میں دفعہ 144لگا دی ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ شہر میں ریلوے اسٹیشنوں سمیت قومی اور ریاستی ہائی ویز سے قریب 500میٹر کے فاصلے میں پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کے جماڑوڑے پر پابندی لگا دی ہے۔ہریانہ حکومت نے ریاست میں 7000 دستوں کی تعیناتی کے علاوہ مرکز سے نیم فوجی دستوں کی 55کمپنیوں کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ سال اسی طرح کی تحریک میں 30لوگوں کی موت ہو گئی تھی اورتوڑ پھوڑ کے واقعات ہوئے تھے۔اس تشدد میں روہتک اور سونی پت اور جھجر سمیت اس کے کچھ پڑوسی ضلع بری طرح متاثر ہوئے تھے۔


Share: