ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہر 10منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں 

ہر 10منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں 

Wed, 14 Dec 2016 18:55:09    S.O. News Service

صنعاء:14/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسف کے مطابق ناقص یمن میں ناقص خوراک اور بیماریوں کے سبب ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ اس وقت ملک میں 22لاکھ بچے ناقص خوراک کا شکار ہیں جن کو فوری  دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔یمن میں تقریبا 20ماہ سے جاری جنگ میں اب تک 7ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریبا 37ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔جنگ کے نتیجے میں تقریبا 2.6 کروڑ یمنیوں کو بدترین انسانی اور طبی صورت حال کا سامنا ہے۔ ملک کی دو تہائی سے زیادہ آبادی بنیادی طبی دیکھ بھال سے محروم ہو چکے ہیں۔اسی طرح صعدہ صوبے میں ہر 10میں سے 8بچے مزمن ناقص خوراک کا شکار ہیں۔


Share: