بھونیشور،9جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹاٹا سٹیل اور ہاکی آسٹریلیا نے اڑیسہ میں ہاکی کی نرسری کہے جانے والے سندرگڈھ میں زمینی ہاکی کی ترقی کے پروگرام ’’ہکنگ ٹو ہاکی‘‘شروع کیا۔اس کے تحت ہاکی آسٹریلیا کے پارٹسپیشن کوآارڈنیٹر جیمز لگنس کی قیادت میں تین رکنی ٹیم نے پانچ سے آٹھ جولائی تک 10اسکولوں میں سلسلہ وار ورک شاپس کا انعقاد کیا،ٹیم کے دیگر ارکان میں ٹام ونٹر اور اوراین عزیزشامل تھے ۔آسٹریلیائی ٹرینرو اور شریک طالب علموں کا کل یہاں احترام کیا گیا۔ٹاٹا سٹیل دیہی ترقی سوسائٹی نے اس کاانعقاد کیا۔اس میں ہر اسکول سے سات سے دس برس کی عمر کے 15.15لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔