ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہانڈی کی اونچائی 20فٹ سے زیادہ نہیں بڑھے گی:سپریم کورٹ

ہانڈی کی اونچائی 20فٹ سے زیادہ نہیں بڑھے گی:سپریم کورٹ

Wed, 24 Aug 2016 20:00:44    S.O. News Service

ممبئی،24اگست؍؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر میں دہی-ہانڈی معاملے پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ دہی ہانڈی کی اونچائی 20فٹ سے زیادہ نہیں بڑھے گی۔درخواست گزار نے کہا تھا کہ بچوں پر روک کے لئے وہ تیار ہیں، لیکن 20فٹ کی اونچائی پر روک ہٹائی جانی چاہئے۔ملک و بیرون ملک میں دہی ہانڈی مشہور ہے اور پیرامڈ کی اونچائی کو لے کر گنیز بک ریکارڈ بھی مل چکاہے۔کورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ کیا آپ اولمپک میں تمغہ بھی لاتے ہیں،اگر آپ تمغہ لائیں گے تو ہمیں خوشی ہوگی۔واضح رہے کہ 17اگست کو مہاراشٹر میں دہی ہانڈی کے معاملے میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا اورممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔اس کے مطابق اس میں 18سال سے کم عمر کے بچے حصہ نہیں لیں گے اور دہی ہانڈی کی اونچائی20فٹ سے زیادہ نہیں رہے گی، تاہم سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ وہ معاملے کی اکتوبر میں سماعت جاری رکھے گا۔اس سے پہلے سماعت میں سپریم کورٹ نے دہی ہانڈی کے خلاف درخواست گزار سواتی پاٹل کو نوٹس جاری کیا تھا۔مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اے ایس جی تشار مہتہ نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ 11اگست 2014کو ممبئی ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہاتھا کہ 18سال سے کم کے نوجوان دہی ہانڈی میں حصہ نہیں لے سکتے اور اس کی اونچائی بھی 20فٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔منتظمین نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی اور سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگاتے ہوئے 12سال تک کے بچوں کو حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی اور اونچائی کے حکم پر بھی روک لگا دی تھی لیکن بعد میں سپریم کورٹ نے اس درخواست کا نمٹارا کر دیا۔اے ایس جی کے مطابق اب ہائی کورٹ اس معاملے میں عدالت کی توہین کا معاملہ مانتے ہوئے سماعت کر رہا ہے۔ایسے میں سپریم کورٹ کے حکم کے بارے میں واضح کرے کہ آخر یہ چھوٹ صرف اسی سال کے لئے تھی یا آگے بھی لاگو رہے گی۔


Share: