ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہاردک پٹیل کا مطالبہ:2002فسادات میں مجرم ٹھہرائے گئے پٹیل کمیونٹی کے لوگوں کو رہا کیا جائے

ہاردک پٹیل کا مطالبہ:2002فسادات میں مجرم ٹھہرائے گئے پٹیل کمیونٹی کے لوگوں کو رہا کیا جائے

Sat, 27 Aug 2016 17:44:53    S.O. News Service

احمد آباد، 27؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پٹیل ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں 2002کے مسلم مخالف فسادات کے مختلف معاملات میں قصوروار ٹھہرائے گئے پٹیل کمیونٹی کے نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔اس کے علاوہ ہاردک نے وزیر اعظم مودی پر الزام لگایا کہ وہ ان نوجوانوں کو رہا نہیں کروائیں گے کیونکہ مودی دنیا کے سامنے خود کو سیکولرلیڈر کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔پٹیل نے مودی کو ایک خط لکھا ہے، اس میں انہوں نے پٹیل کمیونٹی کے ان 102لوگوں کے ناموں کا ذکرکیا ہے ، جنہیں 2002کے مسلم مخالف فسادات کے مختلف مقدمات میں مجرم ٹھہرایا گیا ہے اور عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔پٹیل نے خط میں لکھا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ مودی 2002فسادات کا فائدہ اٹھا کر پہلے وزیر اعلی اور بعد میں ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں۔خط میں مودی کو ان فسادات کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔پٹیل فی الحال ادے پور میں رہ رہے ہیں کیونکہ گجرات ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت دیتے وقت کہا تھا کہ انہیں ریاست سے باہر رہنا ہو گا ۔
ہاردک نے خط میں لکھا ہے کہ یہ سبھی پٹیل کمیونٹی کے نوجوان گجرات کے جیلوں میں سڑ رہے ہیں، مودی جی اب وزیر اعظم ہیں، وہ فی الحال صدر سے سفارش کر سکتے ہیں کہ پٹیل کمیونٹی کے نوجوانوں کو چھوڑ دیا جائے۔پٹیل نے خط میں آگے لکھا ہے ، لیکن میں جانتا ہوں کہ مودی جی ایسا نہیں کریں گے کیونکہ وہ ملک اور دنیا کویہ دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ سیکولر لیڈر ہیں۔مودی جی نے گجراتیوں خاص طور پا ٹیدارو ں کا غلط استعمال کیا ہے۔ایک سال ہو چکا ہے جب ہاردک نے پٹیلوں کو او بی سی زمرے میں شامل کرنے کے لیے تحریک شروع کی قیادت کی تھی ۔گزشتہ سال 25؍اگست کو پا ٹیداروں کی ایک بڑی ریلی کے دوران تشدد بھڑک اٹھا تھا جس میں کروڑوں روپیوں کی نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تھا، اور اس تحریک کے دوران ایک پولیس اہلکار سمیت 11افراد بھی مارے گئے تھے۔بعد میں غداری کے الزام میں ہاردک پٹیل کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کو تقریبا 9 ماہ تک جیل میں رہنا پڑاتھا ۔


Share: