ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گڑگاؤں ٹریفک جام:ڈپٹی کمشنر نےلگائی دفعہ 144

گڑگاؤں ٹریفک جام:ڈپٹی کمشنر نےلگائی دفعہ 144

Fri, 29 Jul 2016 19:49:57    S.O. News Service

گڑگاؤں29جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بھاری جام کی وجہ سے گڑگاؤں دہلی ایکسپریس وے اور این ایچ8پرہزاروں مسافروں کے پھنسے ہوئے ہونے کے درمیان گڑگاؤں کے ڈپٹی کمشنر ٹی ایم ستیپرکاش نے بھیڑکم کرنے کے لئے یہاں ہیروہونڈا چوک پرآج حکم امتناع لگا دیا۔انہوں نے کہاکہ غیر متوقع بارش اور دہلی سے گڑگاؤں کی طرف ڈھال کی وجہ سے بھاری مقدار میں پانی کے بہہ کر آنے کے حقائق پرغور کرتے ہوئے شہر میں ہیروہونڈا چوک پر سی آر پی سی کی دفعہ 144کے تحت حکم امتناع لگا دیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈی یو کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام اسکولوں سے آج اور کل کلاسیں بند رکھنے کی درخواست کریں۔انہوں نے بتایا کہ شہری ایجنسیاں سڑکوں کی حالت درست کرنے، بھیڑ ہٹانے اور دیگر ضروری کارروائی کرنے کیلئے تمام بنیادی آلات کامطالبہ کرسکتی ہیں۔اگلے تین دنوں تک آرام دہ اور پرسکون فلڈ مینجمنٹ کام کوٹیشن کی بنیاد چلایا جائے گااور تمام ٹھیکیدار شہری ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔اسی درمیان ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے موجودہ ٹریفک جام اور آبی جماؤکے مسئلے سے نمٹنے کے لئے چندی گڑھ میں ایک ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔

گڑگاؤں کے ٹریفک کے مسئلہ پروینکیا نائیڈو نے منوہرلال کھٹر سے کی بات
دہلی ،این سی آرمیں آبی جماؤپرصورتحال بدتر،گھنٹوں جام،اسکولوں میں تعطیل 

آبی جماؤکی وجہ سے گڑگاؤں کے بھاری ٹریفک جام کا سامنا کرنے کے درمیان شہری ترقیات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر سے صورت حال سے نمٹنے کے لئے بلا تاخیر قدم اٹھانے کو کہا۔بھاری بارش کی وجہ سے این ایچ -8پر آبی جماؤ کی وجہ سے ٹریفک بری طرح جام ہوگیا جس سے آفس جانے والے ہزاروں لوگ اوردیگرمسافرگڑگاؤں میں پھنسے ہوئے تھے۔مجبور ہوکر حکام کو گڑگاؤں میں اسکولوں کو بند کرنا پڑا جبکہ کچھ دفاتر نے بھی چھٹی کااعلان کر دیا۔نائیڈو نے پارلیمنٹ کے باہرکہاکہ میں نے ہریانہ کے وزیراعلیٰ سے بات چیت کی اور ان سے کہا کہ یہ ایک اہم شہر ہے اور اس پر بین الاقوامی سطح پر توجہ دی جا رہی ہے۔جام کے خاتمے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ریاستی انتظامیہ ہنگامی بنیادپرمسئلہ کودیکھ رہاہے۔نائیڈو نے کہاکہ گڑگاؤں میں صورتحال آبی جماؤ اورکچھ نالوں کے کام نہ کرنے کی وجہ سے بگڑ گئی ہے۔کچھ نالے گروگرام کی طرف سے توکچھ نالے دہلی کی جانب سے کام نہیں کررہے ہیں۔حکومت ان نالوں کو جلد از جلد صاف کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے مجھ سے کہا کہ وہ اعلیٰ سطح پر مسئلے کو اٹھا رہے ہیں اور پورے انتظامیہ کو ٹریفک جام کو ختم کرنے کیلئے الرٹ کیا ہے۔کچھ طویل مدتی اقدامات کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور مستقبل کیلئے اس کاخاکہ تیارکیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر اور فرید آباد کے ایم پی کرشپال گوجر نے کہا کہ گڑگاؤں میں ٹریفک جام سے نجات دلانے کیلئے مرکز تمام اقدامات اٹھا رہا ہے ۔


Share: