ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گوریج سیکٹر میں برف میں دب کر مرنے والے فوجیوں کی تعداد 14ہوئی

گوریج سیکٹر میں برف میں دب کر مرنے والے فوجیوں کی تعداد 14ہوئی

Sat, 28 Jan 2017 11:14:07    S.O. News Service

سری نگر ، 27؍جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کشمیر میں باندی پورہ کے برف باری سے متاثر گوریج سیکٹر میں آج 4 فوجیوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد اس حادثے میں اب تک مرنے والے فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 14ہو گئی ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایاکہ گوریج میں امدادی ٹیم نے برف باری سے متاثرہ مقام سے آج چار فوجیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں ، جس کے بعد اس حادثے میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 14ہو گئی ہے۔بدھ کو گوریج سیکٹر میں برف باری کی وجہ سے زمین کھسکنے کے دو واقعات ہوئے تھے جن سے کئی فوجی ملبے میں دب گئے تھے۔امدادی ٹیم نے کل سات فوجیوں کو زندہ نکال لیاتھا جبکہ 10فوجیوں کی لاشیں ملی تھیں ۔اس کے علاوہ بارہمولہ کے اڑی سیکٹر میں 60سالہ فتح محمد مغل کی کل شام برف باری کی زد میں آنے سے موت ہو گئی تھی ، وہ گھر سے باہر نکلے تھے تبھی برف باری کی زد میں آ گئے۔مقامی لوگوں اور پولیس نے مغل کو ملبے سے باہر نکالا اور اسپتا ل پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔کشمیر میں گزشتہ چار دنوں میں برف باری کے بعد زمین کھسکنے کے واقعات میں 20سے زیادہ لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں، جن میں فوج کے 15جوان بھی شامل ہیں۔وادی میں برف باری کے شدیدخطرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔


Share: