پنجی،11مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گوا میں وزیراعلیٰ لکشمی کانت پارسیکراوران میں زیادہ تر وزیر آج انتخابات ہار گئے ہیں۔ پارسیکر اپنی اسمبلی سیٹ سے ہار گئے۔انتخابی میدان میں زور آزمائی کر رہے8 میں سے 6وزیر ہار گئے۔ ان کی شکست بی جے پی کی خراب کارکردگی کی ایک وجہ ہے۔
بی جے پی 2012 کے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اس ساحلی ریاست میں اپنے بل بوتے پر اکثریت حاصل کرکے فاتح کے طورپر ابھری تھی۔پارسیکر مادرے سیٹ پر 7000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کانگریس امیدوار دیانندن سوپٹے سے ہارے۔پارٹی کو ایک جھٹکا بھی لگا ہے کہ اس کے سینئر لیڈر اور جنگل وزیر راجندرارلیکر پرنیم اسمبلی سیٹ پر نیم اسمبلی ایم جی پی کے منوہرآساگاؤنکر کے ہاتھوں ہار گئے۔نو تشکیل شدہ گوافاروارڈ پارٹی نے بی جے پی کو دوہرا جھٹکا دیا گیا ہے کیونکہ اس کے دو امیدواروں نے سبکدوش ہونے والے کابینہ کے دو سینئر وزراء کو شکست دی ہے۔ سیولم میں پانی وسائل کے وزیر دیانند مانڈریکر کو جی ایف پی امیدوار ونود پایریکر نے اور وزیر سیاحت دلیپ پارولیکر رجی پی ایف کے جییش سالگوکار نے شکست دی۔انتخابات ہارنے والے ایک دوسرے بڑے لیڈر ایم جی پی کے دیپک دھولکیرہیں جنہیں ان کی پارٹی کے بی جے پی سے رشتے توڑ لینے کے بعد انتخابات سے پہلے کابینہ سے برخواست کر دیا گیا تھا۔