ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گوا ایئر پورٹ پر 4.75لاکھ روپے کی نئی کرنسی کے ساتھ ایک شخص گرفتار

گوا ایئر پورٹ پر 4.75لاکھ روپے کی نئی کرنسی کے ساتھ ایک شخص گرفتار

Tue, 27 Dec 2016 11:03:12    S.O. News Service

پناجی 26؍دسمبر (ایس او نیوز) گوا سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق بھٹکل کے ایک مسافر کو شارجہ کے لئے روانہ ہوتے وقت گوا ایئر پورٹ پر 4.75لاکھ روپے کی نئی کرنسی کے ساتھ گرفتارکیا گیا ہے۔
ایئر پورٹ کسٹمز اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے افسران کے مطابق اس مسافر کی چیکنگ کے دوران اس کی ہینڈ بیگیج میں رکھے ہوئے کپڑوں میں چھپائی گئی کرنسی کا پتہ چلا۔ 2ہزار روپوں کے 238نئے کرنسی نوٹ جینس کے اندر چھپاکر ملک سے باہر اسمگل کرنے کی گئی تھی۔البتہ افسران کی طرف سے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔


Share: