ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوئٹے مالا:ٹین ایجرز کے شیلٹر ہوم میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 34ہو گئی

گوئٹے مالا:ٹین ایجرز کے شیلٹر ہوم میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 34ہو گئی

Sat, 11 Mar 2017 11:35:47    S.O. News Service

نیویارک،10؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا میں نوعمر بچوں کے شیلٹر ہاؤس میں بدھ کے روز لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد انیس سے بڑھ کر 34 تک پہنچ گئی ہے۔ ان ہلاک شدگان میں انیس ایسی لڑکیاں ہیں جن کی عمریں چودہ سے سترہ برس کے درمیان ہیں۔ شدید جُھلسے ہوئے پندرہ نوجوانوں کی موت ہسپتال میں ہوئی۔ آگ لگنے کے واقعے کے خلاف عام لوگوں نے صدارتی محل کے باہر ایک مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلیس نے بھی غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ یہ شیلٹر ہوم ملکی دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی کے نواح میں واقع ہے۔


Share: