ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گرینیڈ سے نہ گولی سے ,بات بنے گی بولی سے، مفتی صاحب کا یہ اصول ہی آخری چارہ:محبوبہ مفتی

گرینیڈ سے نہ گولی سے ,بات بنے گی بولی سے، مفتی صاحب کا یہ اصول ہی آخری چارہ:محبوبہ مفتی

Sun, 31 Jul 2016 20:39:22    S.O. News Service

سری نگر ،31؍جولائی (آئی این ایس انڈیا ) برہان وانی کی موت کے بعد سے وادی میں پیدا ہوئی کشیدگی کے درمیان اتوار کو میڈیکل کا مشترکہ انٹرینس ٹیسٹ ہو رہا ہے۔اس میں شامل ہونے کے لیے صوبے کے کئی حصوں سے کثیر تعداد میں طلبا جمع ہوئے ہیں۔حکومت نے ان طلبا کی حفاظت کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔اس موقع پر جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ طلبا کی حفاظت کے لیے حکومت پوری طرح تیار ہے، یہی بچے جموں و کشمیر کی بنیاد ہیں، ان کے مستقبل کے ساتھ ہم کسی کو کھلواڑ کرنے نہیں دیں گے، جو بچہ پڑھنا چاہتا ہے، آپ اس کو کس طرح روک سکتے ہیں، ہم نے پورے انتظامات کئے ہیں کہ یہ بچے بحفاظت امتحان دینے آئیں اور سلامتی سے گھر پہنچ جائیں،نوجوان ہی ہمارا مستقبل ہیں۔محبوبہ مفتی نے آگے یہ بھی کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بچوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ، ہماری کوشش رہتی ہے کہ حالات ٹھیک ہو جائیں، دوسروں کی کوشش رہتی ہے کہ حالات ٹھیک نہ ہو پائیں، پاکستان -ہندوستان کے درمیان جنگ ہوئی لیکن حاصل کچھ نہیں ہوا۔زمین کے ٹکڑے کو جب آپ جنگ سے تبدیل نہیں کر سکتے تو اب ہڑتال اور پتھراؤ سے کیا حاصل ہوگا۔اپنے مرحوم والد مفتی محمد کو یاد کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ مفتی صاحب کا جو اصول تھا کہ گرینیڈ سے نہ گولی سے، بات بنے گی بولی سے، مجھے لگتا ہے کہ مفتی صاحب کے اس اصول کے علاوہ اب کوئی چارہ نہیں ہے۔مفتی نے یہ بھی کہا کہ یہاں سیکورٹی فورسز بھی آئے لیکن سبھی مسائل کا حل ابھی نہیں نکل پایاہے ، جیسے کہ مفتی صاحب کہا کرتے تھے کہ مسئلہ ذہن میں ہیں، اسے یہیں پر خطاب کرنا پڑے گا۔


Share: