ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گرداس پور میں آپ لیڈر پر حملہ

گرداس پور میں آپ لیڈر پر حملہ

Tue, 09 May 2017 01:00:06    S.O. News Service

گردواس پور:8/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی کے لیڈر گرپرتاپ سنگھ خوشحال پور کل رات حملے میں اس وقت بال بال بچ گئے، جب دو نامعلوم افراد نے یہاں خوشحال پور گاؤں میں ان پر فائرنگ کردی۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کل رات اس وقت پیش آیا، جب آپ لیڈر گردوارہ  گاؤں سے اپنے گاؤں واپس آئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں نامعلوم افراد نے گھر میں جاتے وقت خوشحال پورچارراؤنڈ گولیاں چلائیں۔انہوں نے اپنے گھر کے دروازے کے پیچھے چھپ کر کسی طرح جان بچائی۔واضح رہے کہ خوشحال پور نے کانگریسی امیدوار سکھ جیندر سنگھ رندھاوا کے خلاف ضلع میں ڈیرہ بابا نانک حلقے سے پنجاب اسمبلی انتخاب لڑاتھا، لیکن جیت نہیں پائے، ڈیرہ بابا نانک تھانے کے انچارج سشیل کمار نے بتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے اورتحقیقات کی جا رہی ہیں۔


Share: